البانیہ کے سابق وزیراعظم سیلی بیریشا کو دارالحکومت تِرانا میں حکومت مخالف احتجاجی ریلی کی قیادت کے دوران مُکا پڑ گیا۔
ملک میں پہلی یورپی یونین اور بلکانز سمٹ جاری ہے جس کے باہر اپوزیشن کے حامی احتجاج کے لیے جمع ہیں۔
اپوزیشن رہنما سیلی بیریشا کا مطالبہ ہے کہ وزیراعظم ایدی راما استعفیٰ دیں اور قبل از وقت انتخابات کروائے جائیں۔
بیریشا اپنے کارکنوں کے ساتھ مرکزی احتجاج میں شرکت کے لیے ریلی لے کر جا رہے تھے کہ اس دوران ایک شخص نے انہیں منہ پر مکا مارا۔
مکا پڑنے سے اپوزیشن رہنما کے چہرے سے خون نکل آیا، حملہ آور کو ان کے حامیوں نے گھیر کر زد و کوب کیا اور پولیس نے اسے گرفتار کرلیا۔
Former Prime Minister and Leader of the Opposition #SaliBerisha was physically assaulted in the #Protest that the Opposition is organizing today in #Tirana. A few meters away, the #EUWB #Summit is being held#Albania pic.twitter.com/MPpErZAASb
— Isa Myzyraj (@IsamyzyrajAlb) December 6, 2022

خیال رہے کہ بیریشا البانیہ کے صدر اور وزیراعظم رہ چکے ہیں، ان پر کرپشن الزامات کی وجہ سے امریکا میں داخلے پر پابندی ہے۔








