بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

واپڈاانٹریونٹ والی بال ٹورنامنٹ پشاورمیں شروع ہوگیا

پشاور(سپورٹس رپورٹر)49واں واپڈاانٹریونٹ والی بال ٹورنامنٹ پشاورمیں شروع ہوگیا،پی ایس بی کوچنگ سینٹر پشاور کیجمنازیم ہال میں منعقدہ اس ایونٹ میں واپڈاکیتمام یونٹس کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں۔افتتاحی میچ میں لیسکو لاہورکی ٹیم نے فیسکو فیصل آباد کوتین ایک سے شکست دیدی۔افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی کرنل سیف اللہ تھے،جنہوں نے باقاعدہ ٹورنامنٹ کا افتتاح کیا۔اس موقع پرپیسکو سپورٹس آفیسر شاہدحسین اورارگنائزنگ کمیٹی کے اراکین فضل حسین،سجاداخترسمیت صوبائی والی بال ایسوسی ایشن کے سیکرٹری خالد وقاربھی موجودتھے۔پیسکوکیزیراہتمام پشاورمیں منعقدہ واپڈا انٹریونٹ والی بال ٹورنامنٹ کیلئے بہترین انتظامات کیئے گئے ہیں۔میچ دیکھنے کیلئے بڑی تعداد میں شائقین موجود تھے۔ٹورنامنٹ کے پہلامیچ لاہورالیکٹرک سپلائی کمپنی لیسکواورفیصل ابادالیکٹرک سپلائی کمپنی پیسکوکیمابین کھیلاگیا جس میں لیسکو کی ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے مقابلہ تین صفرسے جیت لیا۔