بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

فیشن ڈیزائنر محمود بھٹی کی اپیل پر ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف حکم امتناع

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج نوید کامران لنگڑیال نے یتیم خانے کی ایک مربع زمین کی ملکیت ملی بھگت سے تبدیل کرنے کے کیس میں ٹرائل کورٹ کے فیصلے کیخلاف معروف فیشن ڈایزئنر محمود بھٹی کی اپیل پر حکم امتناعی جاری کردیا، عدالت نے فریق دوم منیر بھٹی کو 22؍ دسمبر کیلئے نوٹس جاری کردیا، سابقہ سماعت پر ٹرائل کورٹ نے درخواست گزار کے حکم امتناعی کو خارج کیا تھا جس پر محمود بھٹی نے اپیل دائر کی، درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ مذکورہ زمین پر والدہ کے نام سے یتیم خانہ بنانا چاہتا تھا لیکن جعلسازی کرکے اس زمین کی ملکیت بدل دی گئی۔