بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مریم نواز نے عمران خان کو سابق جعلی وزیراعظم قرار دےدیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک ) مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے عمران خان کو سابق جعلی وزیراعظم قرار دےدیا۔سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مریم نواز نے عمران خان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ تو سب سے بڑے عالمی لیڈر تھے؟کبھی سعودی عرب۔ایران کے درمیان ثالثی۔کبھی روس یوکرائن کے درمیان ثالثی۔یہ اچانک کیا ہوگیا کہ آپ کے خلاف سازش ہوگئی ؟آپ تومغرب کے چہیتے تھے نا؟اقتدار جاتا دیکھ کر پاکستان کی سلامتی سے کھلواڑ مت کرو۔سبز ہلالی پرچم پر 35 ٹانکے مت لگاو۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کو تین بار وزارت عظمیٰ کے عہدے سے ہٹایا گیا لیکن انہوں نے مُلکی سلامتی پر آنچ نہیں آنے دی۔نا کسی پر جھوٹے الزام لگائے۔مریم نواز نے کہا کہ اس سے زیادہ مُلکی سلامتی کے لیے خطرناک بات اور کیا ہوسکتی ہے کہ ملک کا وزیراعظم اپنا اقتدار بچانے کے لیے جھوٹی سازشوں کا ڈرامہ کر کہ مُلک کا تماشہ بنا دے؟کسی مُلک یا قوم کے لیے اس سے زیادہ خطرناک اور بدقسمتی کی بات اور کیا ہو سکتی ہے کہ انکے مستقبل اور تقدیر کے فیصے عمران جیسے احمق اور جاہل انسان کریں۔انہوں نے کہا کہ جتنے خطرناک نتائج تمہارے وزیراعظم رہنے سے اس مُلک نے بھگتے ہیں، اُن سے زیادہ کا تو تصور بھی نہی کیا جا سکتا۔مریم نواز نے کہا کہ تمہارے ہاتھ میں اقتدار بندر کے ہاتھ میں استرا ہے۔خود کو بھی زخمی کر رہے ہو اور پاکستان کو بھی۔کل تک تم عدم اعتماد کی دعائیں مانگتے تھے۔آج اسے غیر ملکی سازش کہہ رہے ہو؟ حواس پر قابو رکھو۔پاکستان کو دنیا بھر میں رسوا نہ کرو۔ اور اس کی سلامتی سے مت کھیلو۔