اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہاہے کہ جودوسروں کو کہتاتھاکہ گھبرانا نہیں ،آج خود گھبراگیا،یہ عدم اعتماد سے بچنے کے لئے کچھ بھی کرسکتے ہیں،دھمکی آمیز خط عدم اعتمادکے دوران ہی کیوں آیا۔نجی ٹی وی کے مطابق شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ ان کیمرہ اجلاس بلایا جائے جس میں خط کا جائزہ لیا جائے، یہ وزیراعظم یا دووزرا کا نہیں ملک کا معاملہ ہے، کس کو جرات ہوئی کہ پاکستان کو دھمکی دے۔انہوں نے کہا کہ اگروزیراعظم سچ بول رہے ہیں تو دھمکی دینے والے ملک کے سفیر کو ملک بدر کیا جائے لیکن اگر آپ نے جھوٹ بولاتو معافی مانگنی پڑے گی ،یہ عدم اعتماد سے بچنے کے لئے ملکی سلامتی داؤ پر لگارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ خط وزرا اور چیف جسٹس کو دکھایا جا سکتا ہے تو پارلیمنٹ کو کیوں نہیں؟
خط وزرا اور چیف جسٹس کو دکھایا جا سکتا ہے تو پارلیمنٹ کو کیوں نہیں؟ ،شاہد خاقان








