بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

حکومت گرانے کےلئے عالمی سازش کا علم ہے نہ ثبوت،حکام کا دعویٰ

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے متعلقہ حکام کو وزیراعظم عمران خان کی حکومت گرانے کےلئے عالمی سازش کے حوالے سے تاحال کوئی ثبوت نہیں ملا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق اس معاملے سے متعلقہ دو ذریعوں نے نے بتایا کہ وزیراعظم کی طرف سے اتوار کے جلسے میں اپنے خطاب کے دوران اپنی حکومت کے خلاف غیر ملکی سازش کا دعویٰ کیا گیا تھا اور اس ضمن میں انہوں نے ایک خط دکھایا تھا۔ وزیراعظم کے اس انکشاف کے بعد متعلقہ حلقوں سے دریافت کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ انہیں اس سازش کا علم ہے اور نہ ہی انہوں نے کوئی ایسا ثبوت دیکھا ۔ علاوہ ازیں دفتر خارجہ نے بھی اس معاملے پر تبصرہ کرنے سے گریز کیا۔ایک اور ذریعے کا کہنا ہے کہ اگر دھمکی سنجیدہ ہے تو اس معاملے پر فوری طور پر قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بلایا جانا چاہیے ۔