بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کیچ تھامنے کی کوشش میں چمیکا کرونارتنے 4 دانت تڑوا بیٹھے

کولمبو(سپورٹس ڈیسک) لنکا پریمیئر لیگ میں کیچ تھامنے کی کوشش میں سری لنکن کرکٹر چمیکا کرونارتنے 4 دانت تڑوا بیٹھے۔

گال گلیڈی ایٹرز سے میچ کے دوران کینڈی فالکنز کی نمائندگی کرنے والے چمیکا نے ایک کیچ کو تھامنا چاہا مگر گیند ان کے منہ پر جالگی جس سے 4 دانت ٹوٹ گئےجبکہ نچلے ہونٹ اور مسوڑھوں پر زخم آئے ہیں۔

لنکن کرکٹر کو فوری طور پر طبی امداد کیلیے اسپتال لے جایا گیا تھا۔
دوسری جانب کینڈی فالکنز کے ٹیم منیجر کا کہنا ہے کہ چمیکا کرونارتنے کی طبیعت اب بہتر ہے اور وہ سلیکشن کیلئے دستیاب ہیں۔