بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملتان ٹیسٹ، مسٹری اسپنر ابرار کی پہلے ہی اوور میں وکٹ

اسلام آباد(ما نیٹرنگ ڈیسک) ملتان میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی بیٹنگ جاری ہے، انگلینڈ اب تک 10 اوورز میں 54 رنز بنا چکے ہیں جبکہ ان کا ایک کھلاڑی آوٹ ہو چکا ہے۔

ٹیسٹ میچ میں ڈیبیو کرنے والے مسٹری اسپنر ابرار احمد پہلے وکٹ لینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

دوسرے میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں 3 اور انگلینڈ کی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔ آج کے میچ میں اظہر علی، نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ فہیم اشرف، محمد نواز اور ابرار احمد کو پاکستان ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔

انگلینڈ نے لیام لیونگسٹن کی جگہ مارک ووڈ کو پلیئنگ الیون میں شامل کیا ہے۔

ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں آج 16 سال بعد ٹیسٹ میچ کھیلا جا رہا ہے، ذرائع کے مطابق ملتان ٹیسٹ کیلئے تیار کی گئی پچ اسپینرز کے لیے ساز گار ہوگی، محمد نواز اور ابرار احمد کی ٹیم میں شمولیت کا امکان ہے۔

شاہین آفریدی سیریز سے پہلے اور حارث روف پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے اور اب اطلاعات ہیں کہ نسیم شاہ کو بھی انجری کا سامنا ہے۔

واضح رہے پہلے راولپنڈی ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے پاکستان کو 74 رنز سے شکست دے دی تھی۔