بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

روہت شرما سمیت 3 بھارتی کھلاڑی بنگلہ دیش کیخلاف آخری ون ڈے سے باہر

ممبئی (سپورٹس ڈیسک ) بھارتی کپتان روہت شرما سمیت تین بھارتی کھلاڑی بنگلہ دیش کے خلاف آخری ون ڈے سے باہر ہوگئے۔

بھارتی کرکٹ ٹیم ان دنوں تین میچز پر مشتمل ون ڈے سیریز کھیلنے کیلئے بنگلہ دیش میں موجود ہے، میزبان ٹیم بنگلہ دیش سیریز میں 0-2 سے فتح سیمٹ چکی ہے جبکہ سیریز کا آخری میچ 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔

بھارتی خبر رساں ادارے کے مطابق آخری ون ڈے سے قبل بھارتی ٹیم کے تین اہم کھلاڑی انجری کے باعث میچ میں شرکت نہیں کریں گے جن میں کپتان روہت شرما ،فاسٹ باؤلر دیپک چاہر اور کلدیپ سین شامل ہیں۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کوچ راہول ڈریوڈ نے تینوں کھلاڑیوں کی آخری ون ڈے میں شرکت نہ کرنے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ انجری کے شکار کھلاڑی ممبئی واپس جائیں گے جہاں ڈاکٹرز ان کا معائنہ کریں گے۔

یاد رہے کہ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے دوسرے ایک روزہ میچ میں روہت شرما، دیپک چاہر اور کلدیپ سین زخمی ہو گئے تھے، اس میچ میں ہندوستانی ٹیم کو 5 رنز سے شکست کا سامنا بھی کرنا پڑا تھا۔