بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ شروع ، افتتاحی میچ میں ڈی آئی خان کے ہاتھوں سوات ریجن کو شکست

پشاور(سپورٹس رپورٹر) ڈائریکٹریٹ جنرل آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام خیبرپختونخوا انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ منڈا ن پارک بنوں میں شروع ہوگئی جس میں خیبرپختونخوا کے تمام ساتوں ڈویژن کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، افتتاحی میچ میں ڈی آئی خان نے سوات ریجن کو 33 پوائنٹس کے مقابلے 35 پوائنٹس سے شکست دیدی، اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشن خیبرپختونخوا جمشید بلوچ مہمان خصوصی تھے ان کے ہمراہ ریجنل سپورٹس آفیسر بنوں ریجن شفقت اللہ، ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر عادل شاہ، سابق سپورٹس آفیسر انور رشید، صوبائی کبڈی ایسوسی ایشن کے چیئر مین پیر برکت علی شاہ، سلطان بری، ایڈمن آفیسر ارشاد خان،شہریار خان،عمران اللہ،بلال، تنویر احمد سمیت دیگرشخصیات موجود تھیں، ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس خیبرپختونخوا کے زیراہتمام انٹر ریجنل کبڈی چیلنج کپ میں ڈی آئی خان، بنوں، کوہاٹ، پشاور، مردان، ایبٹ آباد اور سوات ریجن کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں، گزشتہ روز افتتاحی میچ ڈی آئی خان اور سوات ریجن کے مابین کھیلاگیا جو کہ انتہائی دلچسپ اور سنسنی خیز رہا، دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں نے بہترین کھیلا کامظاہرہ کیا لیکن ڈی آئی خان نے آخر میں دو پوائنٹس سے کامیابی حاصل کی سوات ریجن نے 33 جبکہ ڈی آئی خان ریجن 35 پوائنٹس بناسکی۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس جمشید بلوچ نے کہا کہ صوبائی حکومت دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ روایتی کھیلوں پر بھی بھرپور توجہ دی رہی ہے یہی وجہ ہے کے پچھلے سال بھی محکمہ کھیل نے تمام ڈسٹرکٹ میں روایتی کھیلوں کو اجاگر کرنے کیلئے مقابلوں کا انعقاد کیا اور انشاء اللہ رواں سال بھی روایتی گیمز کے مقابلے منعقد کئے جائینگے۔ انہوں نے کہا کہ بنوں میں کبڈی کھیل کا کافی ٹیلنٹ موجود ہے جس کے فروغ کیلئے ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس بھرپور کردار ادا کرینگے