پشاور(سپورٹس رپورٹر)پاکستان کے ارسلان صدیقی ورلڈ ای سپورٹس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے انڈونیشیا میں جاری ورلڈ ای سپورٹس چیمپئن شپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان کے ارسلان نے تھائی لینڈ کے کھلاڑی کو تین صفر سے شکست دیکر فائنل راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کیا۔فائنل راؤنڈ میں تین کھلاڑی مد مقابل ہونگے جس میں گولڈ سلور اور براؤنڈ میڈل کا فیصلہ ہوگا۔ اس سے قبل کوارٹر فائنل راؤنڈ میں پاکستان کے ارسلان صدیقی نے اٹلی کے کھلاڑی کو شکست دے کر ٹاپ فور میں جگہ بنائی‘ انڈونیشیا کے شہر بالی میں جاری ورلڈ الیکٹرانکس سپورٹس چیمپئن شپ میں 106 ممالک کے کھلاڑی چھ مختلف ٹائٹلز کے لئے مختلف کیٹیگریز میں مد مقابل ہیں جس میں پاکستان کے ارسلان صدیقی نے ٹیکن سیون ایونٹ میں سیمی فائنل تک رسائی حاصل کرلی ہے اب تک وہ ان مقابلوں میں بھارت‘فرانس‘ اٹلی‘ تھائی لینڈ‘ فلسطین‘بھاماس اور وینزویلا کے کھلاڑیوں کو شکست دے چکے ہیں اور فائنل میں کامیابی کے لئے بھی پرعزم ہیں امید کی جارہی ہے کہ ارسلان صدیقی ٹیکن سیون ایونٹ کا ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوجائیں گے۔
پاکستان کے ارسلان صدیقی ورلڈ ای سپورٹس چیمپئن شپ کے فائنل راؤنڈ میں پہنچ گئے








