اسلام آباد(خصوصی نیوز رپورٹر)اپوزیشن جماعتوں نے جمعرات کو قومی اسمبلی کے شروع ہونے والے اجلاس کی حکمت عملی طے کر لی۔اپوزیشن لیڈر کی صدارت میں متحدہ حزب اختلاف کے رہنمائوں کا اجلاس ہوا ۔اجلاس میں پیپلزپارٹی کے سربراہ بلاول بھٹو زرداری ،جے یوآئی کےسیکرٹری جنرل مولانا عبدالغفور حیدری ،سید نوید قمر،سردارایاز صادق مولانا اسعد محمود،سردار اختر مینگل،امیر حیدر ہوتی اور دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔اجلاس اسلام آباد میں شہباز کی اقامت گاہ پرہوا۔انہوں نے حکومتی اتحادی جماعتوں س بات چیت کی تفصیلات سے بھی آگاہ کیا۔اجلاس میں قومی اسمبلی کے جمعرات کو ہونے والے اجلاس کی حکمت عملی طے کر لی گئی ۔
اپوزیشن نے قومی اسمبلی اجلاس کےلئے حکمت عملی طے کر لی








