ملتان ٹیسٹ کے دوسرے دن پاکستان ٹیم کی بیٹنگ جاری ہے تاہم پہلے سیشن سے قبل ہی 202 رنز پر پوری قومی ٹیم آؤٹ ہوگئی ۔
ملتان ٹیسٹ کے دوسرے روز میچ کا آغاز پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 107رنز کے ساتھ کیا تاہم پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم 75 اور سعود شکیل کے 63 رنز پر آؤٹ ہونے کے بعد وکٹوں کی لائن لگ گئی۔
اس کے بعد محمد رضوان 10، محمد نواز 1، فہیم اشرف 2 ، محمد علی اور زاہد محمود صفر پر ہی پویلین لوٹ گئے۔
کریز پر اب فہیم اشرف اور ابرار احمد موجود ہیں جبکہ قومی ٹیم 9 وکٹوں کے نقصان پر 179 رنز بناچکی ہے ،انگلینڈ کو اب بھی پاکستان پر 102 رنز کی برتری حاصل ہے۔
دوسرے روز پہلے سیشن میں کپتان بابر اعظم انگلش بولر اولی رابنسن کی گیند پر 75 رنز پر بولڈ ہوگئے جس کے بعد سعود شکیل جیک لیچ کی گیند پر جیمس اینڈریسن کو کیچ دے بیٹھے اور 63 رنز کے ساتھ پویلین لوٹ گئے ،محمد رضوان کو بھی جیک لیچ نے بولڈ کردیا اس کے بعد جو روٹ آغا سلمان اور محمد علی جبکہ جیک لیچ محمد نواز کی وکٹ لینے میں کامیاب رہے، زاہد محمود کو مارک ووڈ نے ایل بی ڈبلیو کیا۔
میچ کا پہلا روز
ملتان ٹیسٹ میچ کے پہلے روز انگلینڈ کی پوری ٹیم 281 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی انگلینڈ کے خلاف اسپن بولر ابرار احمد نے عمدہ بولنگ کرتے ہوئے انگلینڈ کی 7 جبکہ زاہد محمود نے 3 وکٹیں لی تھیں۔
جس کے بعد پہلے روز پاکستان ٹیم سے عبداللہ شفیق اور امام الحق نے اننگز کا آغاز کیا لیکن 5 رنز پر امام الحق بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے،اس کے بعد عبداللہ شفیق بھی 14 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔









