لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک )وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کا استعفیٰ اس وقت کہاں ہے؟ اگر وزیراعظم عمران خان کے پاس ہے تو انہوں نے کیوں روک رکھا ہے؟وزیراعظم عمران خان سے چوہدری پرویز الہٰی کی ملاقات ہوئی تھی، جس میں وفاقی وزیر مونس الہٰی بھی موجود تھے۔ملاقات میں چوہدری پرویز الہٰی کو عثمان بزدار کا استعفیٰ دکھایا گیا، جس کے بعد ق لیگی رہنما نے حکومتی حمایت کے لیے ہاں کردی۔وزیراعظم نے ق لیگ کو کہا ہے کہ پہلے قومی اسمبلی میں عدم اعتماد سے نمٹ لیں پھر عثمان بزدار کا استعفیٰ گورنر پنجاب کو بھجوایا جائے گا۔وزیراعظم نے چوہدری پرویز الٰہی کو یقین دہانی کرائی ہے کہ گورنر پنجاب کو جس دن استعفیٰ بھجوایا جائے گا، اسی روز منظور ہوجائے گا۔
دوسری جانب پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری کا کہنا ہے کہ پنجاب کے حوالے سے ہم مل کر فیصلہ کریں گے، اب پرویز الٰہی نے دیر کردی ہے،آصف زرداری نے کہا کہ اب وزیراعلی پنجاب وہی ہوگا جس کا فیصلہ اپوزیشن کرے گی، نمبرز گیم صرف ہمارے پاس ہے،پرویز الٰہی وزیراعلیٰ پنجاب نہیں بن سکتے، نمبرز ہمارے پاس ہیں ،ان کے پاس نہیں، جسے اپوزیشن نامزد کرے گی وہی پنجاب کا وزیراعلیٰ بنے گا، پنجاب میں بھی تبدیلی لائیں گے۔سابق صدر آصف زرداری نے کہا کہ ق لیگ والے رات بارہ بجے مبارکباد دینے آتے ہیں ، صبح کہیں اور چلے جاتے ہیں۔
عثمان بزدار کا استعفیٰ کب تک منظور ہوسکتا ہے؟








