بالی وڈ کی نامور اداکارہ دیپیکا پڈوکون اپنی نئی فلم ‘سنگھم اگین’ میں ایک منفرد کردار میں جلوہ گر ہوں گی۔
ڈائریکٹر روہت شیٹی کی فلم میں دیپیکا کے ہاتھ میں ڈنڈا ہوگا اور وہ پولیس کی وردی میں نظر آئیں گی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق روہت شیٹی کی کوپ یونیورس ایک سیریز ہے جس میں پولیس افسران کے کرداروں پر فلم بنائی جاتی ہے، اب روہت شیٹی نے دبنگ خاتون پولیس افسر کے لیے دیپیکا کو چنا ہے۔
دیپیکا اس سیریز کی پہلی کوپ ہیروئن ہیں جس کی تصدیق بھارتی فلم نقاد ترن آدرش نے بھی کی ہے۔
IT’S OFFICIAL… ROHIT SHETTY – DEEPIKA PADUKONE – ‘SINGHAM AGAIN’… #RohitShetty announces his lady #Singham… #DeepikaPadukone to be a part of #SinghamAgain, making her the first lady cop of #RohitShetty's popular Cop Universe. pic.twitter.com/RtaOx0jHDD
— taran adarsh (@taran_adarsh) December 8, 2022
واضح رہےکہ ڈائریکٹر اور پروڈیوسر روہت شیٹی نے اپنی مقبول کوپ یونیورس کا آغاز 2011 کی فلم سنگھم سے کیا تھا اور اس کے بعد 2014 میں سنگھم ریٹرنز بنائی تھی ، دونوں فلموں میں اجے دیوگن کو ہیرو کے طور پر لیا گیا تھا۔









