بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارتی شہری کی زبان کی لمبائی جان کر حیران رہ جائیں گے

بھارت میںسب سے لمبی زبان والا شخص سامنے آگیا ہے ، جس کی زبان کی لمبائی عام انسان سے کئی زیادہ ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق انڈیا بک آف ریکارڈز میں شامل ہونے والے ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے 21 سالہ کے پراوین کی زبان 10.8 سینٹی میٹر لمبی ہے۔اسکاٹ لینڈ کی ایڈنبرا یونیورسٹی کے مطابق اوسطاً انسانی مرد کی زبان تقریباً 8.5 سینٹی میٹر لمبی ہوتی ہے، جس سے کے پراوین کی زبان 2 سینٹی میٹر سے زیادہ لمبی ہے اور شاید یہ دنیا کی سب سے لمبی انسانی زبان ہے۔رپورٹس کے مطابق پراوین اپنی لمبی زبان سے دوستوں اور خاندان والوں کو الگ الگ حرکتیں کرکے بھی دکھاتے ہیں جیسے زبان کو ناک پر لگانا، آنکھوں تک لے جانی کی کوشش کرنا جبکہ اس لمبی زبان سے کہنی کو چھونا شامل ہے۔فنڈز کی کمی کی وجہ سے پراوین اپنی زبان کی سرکاری طور پرگنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز کے حکام سے پیمائش نہیں کروا سکے ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پراوین اب فنڈز اکٹھا کرنے ،گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈزکے حکام سے رجوع کرنے اور اپنی زبان ریکارڈ بک میں شامل کروانے کا منصوبہ بنارہے ہیں۔