بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسجد الحرام کے معمر ترین نمازی انتقال کر گئے

مسجد الحرام کے معمر ترین نمازی الشیخ عوض معوض الحربی انتقال کرگئے، وہ 100 سے زائد سال سے عرصے سے وہاں نماز پڑ رہے تھے۔
عرب میڈیا کے مطابق مکہ مکرمہ سے تعلق رکھنے والے عوض معوض الحربی سعودی عرب کے طویل العمر انسان تھے، معوض الحربی ایک صدی سے زائد مسجد الحرام کے نمازی رہے، جس پر انہیں حمام الحرم یعنی پناہ گزین کبوتر کے خطاب سے نوازا گیا تھا۔
سعودی شہریوں سمیت دیگر غیر ملکیوں نے الشیخ عوض معوض الحربی کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔