ڈھاکہ ( ویب ڈیسک ) بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن نے ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں لیجنڈری آسٹریلوی سپنر شین وارن کی زیادہ وکٹوں کا ریکارڈ توڑ دیا۔
رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیشی آل راؤنڈر شکیب الحسن کی ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں 294 وکٹیں ہوگئی ہیں جبکہ شین وارن نے 50 اوورز کے فارمیٹ میں 293 وکٹیں حاصل کر رکھی تھیں۔
شکیب ون ڈے انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے والے بولرز کی فہرست میں 14 ویں نمبر پر آگئے ہیں جبکہ فہرست میں سابق سری لنکن سپنر مرلی دھرن تاحال پہلے نمبر پر براجمان ہیں جن کی وکٹوں کی تعداد 534 ہے۔
واضح رہے کہ شکیب الحسن یہ کارنامہ بھارت کیخلاف ون ڈے سیریز کے آخری میچ میں سرانجام دیا جس میں انہوں نے دو کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔









