بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے بری خبر سنا دی

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) محکمہ موسمیات نے کراچی والوں کیلئے بری خبر سنا دی ،  شہر قائد میں ہیٹ ویو رہے گی جبکہ پارہ  41 ڈگری سینٹی گریڈ رہنے کا امکان  ہے ۔

نجی ٹی وی کے مطابق چیف میٹرولوجسٹ کا کہنا ہے کہ کراچی میں یکم اپریل تک ہیٹ ویو  جاری رہے گی ،  شہر قائد میں  زیادہ سے زیادہ درجہ  حرارت  41 ڈگری سینٹی گریڈ  تک رہنے کا امکان ہے ، دو اپریل سے گرمی کی شدت میں کمی آ سکتی ہے ۔

خیال رہے کہ اس سال مارچ کے پہلے عشرے کے بعد سے ہی ملک بھر میں گرمی کی شدید لہر نے بہار کی خوشیاں جھلسا کر رکھ دیں ۔ گرمی کی قبل از وقت آمد کے باعث عوام کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔