بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

کانگریس رہنماء نے مودی کے قتل کا بیان دیدیا، مقدمہ درج

نئی دہلی: بھارتی ریاست مدھیہ پردیش میں پولیس نے کانگریس کے ایک علاقائی رہنماء کیخلاف لوگوں کو وزیراعظم نریندر مودی کو قتل کرنے پر اکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔
کانگریس کے رہنماء راجہ پتیریا کیخلاف مقدمہ اس وقت درج ہوا جب ان کی ایک ویڈیو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے ایک عہدیدار کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی۔
ویڈیو میں راجہ پتیریا یہ کہتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ’آئین کو بچانے کیلئے مودی کو قتل کرنا ہوگا‘، لیکن اس ویڈیو میں کانگریس رہنماء نے یہ وضاحت بھی کی کہ ’قتل‘ سے ان کی مراد وزیراعظم نریندر مودی کو سیاسی طور پر شکست دینا ہے۔
راجہ پتیریا اس ویڈیو میں اپنے اردگرد جمع لوگوں سے یہ بھی کہتے ہوئے نظر آئے کہ لوگوں کو مذہب، ذات اور زبان کے نام پر تقسیم کردیں گے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد مدھیہ پردیش کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے صحافیوں کو بتایا کہ کانگریس رہنماء کی تقریر پر ان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
راجہ پتیریا نے ویڈیو سے معلق مقامی چینل کو بتایا کہ ان کی تقریر کو غلط معنی دیئے جا رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ میں گاندھی کا پیروکار ہوں اور قتل کی بات بھی نہیں کرسکتا۔
کانگریس رہنماء نے مزید کہا کہ میرے بیان کا مطلب یہ تھا کہ آئین کو بچانے کیلئے مودی کو سیاسی طور پر شکست دینی ہوگی، میں نے کہا تھا کہ اقلیتوں اور دلتوں کی حفاظت کرنے کیلئے مودی کو شکست دینی ہوگی۔