قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ 2022 کے تیسرے کوارٹر فائنل سے قبل کرسٹیانو رونالڈو پر ایک ناراض مداح نے پانی پھینکنے دیا۔
برطانوی خبر رساں ادارے کے مطابق پرتگال کے کپتان کرسٹیانو رونالڈو پر پانی پھینکنے کا واقعہ پرتگال اور مراکش کے درمیان ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے تیسرے کوارٹر فائنل سے قبل پیش آیا تھا۔
Angry fan escorted out for throwing water on Ronaldo. Not difficult to show some respect. Good result. pic.twitter.com/HHVLv051Y4
— Adriano Del Monte (@adriandelmonte) December 10, 2022
رپورٹس کے مطابق رونالڈو ڈگ آؤٹ سے نکل کر باہر آئے کہ تماشائیوں میں بیٹھے ایک شخص نے ان پر بوتل سے پانی پھینک دیا، فٹبالر نے کسی قسم کے ردعمل کا اظہار نہیں کیا تاہم رونالڈو کے مداح مذکورہ شخص پر چڑھ دوڑے۔
تاہم جیسے ہی یہ واقعہ پیش آیا اس کے فوراً بعد سکیورٹی گارڈز نے مذکورہ شخص کو گراؤنڈ سے باہر نکال دیا۔
یاد رہے کہ فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں مراکش رونالڈو کی ٹیم پرتگال کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا۔
مراکش نے پرتگال کو 0-1 سے شکست دے کر پہلی مرتبہ سیمی فائنل میں جگہ بنائی اور ساتھ ہی رونالڈو کے ورلڈکپ جیتنے کا خواب بھی چکنا چور کر دیا۔
پرتگال کے اسٹار کھلاڑی رونالڈو میچ ختم ہوتےہی روتے ہوئے گراؤنڈ سے روانہ ہوئے، رونالڈو کی رونے کی ویڈیو نے دنیا بھر میں ان کے مداحوں کو افسردہ کردیا۔









