بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکی شہید

اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 16 سالہ فلسطینی لڑکی شہید ہوگئی جس پر اسرائیل نے مؤقف اپنایا کہ یہ غیر ارادی طور پر ہوا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق اتوار کے روز اسرائیل کی جانب سے مقبوضہ مغربی کنارے میں پناہ گزیروں کے کیمپ پر دھاوا بولا گیا اور فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں 16 سالہ  جانا زکرنہ شہید ہوگئی۔

رپورٹس کے مطابق اسرائیلی فوج نے مؤقف اپنایا  کہ فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں جانا زکرنہ شہید ہوگئی ہے اور یہ غیر ارادی طور پر ہوا ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق شہید ہونے والی لڑکی کے ایک رشتہ دار کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ  جانا زکرنہ کو 4 گولیاں لگیں جس میں سے 2 اس کے چہرے، ایک گردن اور ایک کندھے پر لگی۔