اسلام آباد: ایک سال کے دوران ملک بھر میں 2 ارب 33 کروڑ روپے کی گیس چوری کا انکشاف ہوا ہے۔
نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ ایک سال کے دوران ملک بھر میں مجموعی طور پر 2 ہزار 841 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چوری ہوئی، جو کہ ملک کی ایک دن کی ضرورت سے زیادہ ہے۔
دستاویز کے مطابق پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گیس کی فراہمی کے ادارے سوئی ناردرن گیس پائپ لائنز سے ایک ہزار918 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چوری ہوئی۔ جس کی مالیت ایک ارب 69 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہے۔
اسی طرح سندھ اور بلوچستان میں گیس کی فراہمی کے ادارے سوئی سدرن گیس کمپنی سے 923 ایم ایم سی ایف ڈی گیس چوری کی گئی۔ جس کی مجموعی مالیت 64 کروڑ روپے ہے۔
سوئی ناردرن میں گیس چوری کے ایک لاکھ 42 ہزار سے زائد جب کہ سوئی سدرن میں گیس چوری کی 16 ہزار 761 وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔
ایک سال میں 2 ارب 33 کروڑ روپے کی گیس چوری ہونے کا انکشاف








