بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

چیئرمین نادرا کی آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے وفد کو ڈیجیٹل آئی ڈی کے بارے میں بریفنگ

اسلام آباد: چیئرمین نادرا طارق ملک سے آکسفورڈ پاکستان پروگرام کے اعلیٰ سطح کے وفد نے ملاقات کی ، چیئرمین نادرا نے ڈیجیٹل آئی ڈی کو پبلک گڈ کے طور پر سہولیات پیدا کرنے پر بریفنگ دی۔انہوں نے کہاکہ نادرا نیو آکسفورڈشوارٹزمین انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ علمی اشتراک کوقدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔اس موقع پر وفد کے سربراہ پروفیسر سٹیفن بلیتھ نے کہاکہ چیئرمین نادرا طاق ملک نادرا نے ڈیجیٹل آئی ڈی پروگرام کے بارے میں غیر معمولی صلاحیت پیدا کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ نادرا کی تکنیکی مہارت سے دیگر ممالک کو بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔انہوں نے کہاکہ آکسفورڈ پاکستان پروگرام ملک کے تمام صوبوں سے اقتصادی طور پر پسماندہ مگر باصلاحیت افراد کو میرٹ کے مطابق سکالر شپ فراہم کرتا ہے۔آکسفورڈ پاکستان پروگرام اقبال لیکچرز کی سیریز بھی آکسفورڈ یونیورسٹی میں منعقد کرے گا۔