پاکستان اور نیوزی لینڈ سیریز کا شیڈول تبدیل کردیا گیا، پہلا ٹیسٹ اب 26 دسمبر کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ اور نیوزی لینڈ کرکٹ نے باہمی رضامندی سے نیوزی لینڈ مینز ٹیم کا دورۂ پاکستان ایک دن پیچھے کرنے پر اتفاق کرلیا۔
دونوں بورڈز کی رضا مندی سے اب 2 میچوں کی سیریز کا پہلا ٹیسٹ 26 سے 30 دسمبر تک کراچی کے نیشنل بینک کرکٹ ایرینا میں جبکہ دوسرا ٹیسٹ 3 سے 7 جنوری تک ملتان میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ون ڈے میچز کی سیریز آغاز 10 دسمبر کو ہوگا جبکہ دوسرا میچ 12 اور تیسرا 14 جنوری کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔









