بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے نیک نیتی درکار ہے ،غفور حیدری

پنجگور(ممتازنیوز) جمعیت علماء اسلام کے مرکزی سیکرٹری جنرل سینیٹر مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا ہے کہ آئین کا تقاضا ہے کہ آٹھویں ترمیم کے بعد اختیارات صوبوں کے پاس ہوں، بلوچستان کے وسائل پر وفاق جو بھی فیصلہ کرے، صوبائی گورنمنٹ کو اعتماد میں لے کر کرے پی ڈی ایم کی حکومت گرتی ہوئی معیشت کو سہارا دے رہا ہے، عمرانی فتنہ نے ملک کو ہر طرح سے نقصان پہنچایاہے آج آگر معیشت تباہ ہے۔
حاجی یاسین زہری کی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے کے لیے نیک نیتی درکار ہے آٹھویں ترمیم کے بعد صوبے اپنے وسائل پر بااختیار ہیں وفاق اگر کوئی فیصلہ کرنا چاہتا ہے تو صوبے کو اعتماد میں لیکر اسکی مرضی سے معاملات طے کرے انہوں نے کہا کہ 2018 کے انتخابات ڈھونگ تھے جو بدتریں دھاندلی اور جعل سازی کے زریعے عمران خان کو اکثریت دلایا گیا تھا انہوں نے کہا کہ جے یوآئی نے پہلے دن سے ان انتخابات کو جعلی قرار دیا تھا اور سب سیاسی پارٹیوں کو طلب کرکے ان سے کہا تھا ان جعلی انتخابات کے زریعے ایک بین الاقوامی ایجنڈے کے تحت  پی ٹی آئی کوجعلی میںڈیٹ دیا گیا ہے جس کے خلاف ہم اکھٹے ہوکر اسمبلیوں کا حلف نہیں اٹھائیں گے مگر دوسری جماعتوں نے ہماری رائے سے اتفاق نہیں کیا اور اسمبلی کا حلف اٹھایا انہوں نے کہا کہ ہم نے ان جعلی انتخابات کے خلاف آزادی مارچ  اور ملین مارچ کیا تھا لیکن ہمارے اجتماعات اور مارچ میں نہ کسی کا نقصان کیا اور نہ کسی کی جان گئی انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے مارچ اور جلسوں کے نام پر لوگوں کا نقصان کیا  قوم پرست بھی پی ڈی ایم کا حصہ ہیں ہم چاہتے  الیکشن ہوں مولانا عبدالغفور حیدری نے کہا کہ عمران خان نے ہماری کلچر اقدار اور معشیت کو تباہ وبرباد کیاعمران خان چار سال کی حکومت میں ایک کروڑ نوکریاں پچاس لاکھ گھر اور ڈالر کو نیچے لانے کا دعویدار تھا مگر ایک بھی وعدہ پورا نہیں ہوا ملکی معشیت انکی کوتاہبینیوں کی وجہ بیٹھ چکی ہے جسے اٹھانے میں اب ٹائم تو لگے گا انہوں نے کہا کہ جے یو آئی نے پی ڈی ایم کے دوستوں کو مشورہ دیا کہ وہ سب سے پہلے انتخابی اصلاحات کریں اور معشیت کی ساکھ کوبھی بحال کریں ۔