اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی شرعی عدالت نے ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلا ف مقدمات کی سماعت کے دوران وزارت انسانی حقوق کو کمیٹی بنانے کا حکم دیدیا،
نجی ٹی وی کے مطابق کے مطابق وفاقی شرعی عدالت میں ٹرانسجینڈر ایکٹ کے خلا ف مقدمات کی سماعت ہوئی،چیف جسٹس سید محمد انور، جسٹس خادم حسین ایم شیخ کی سربراہی میں 2 رکنی بنچ نے سماعت کی ،چیف جسٹس وفاقی شرعی عدالت نے کہاکہ وزارت انسانی حقوق ٹرانس جینڈر بچوں کو حقوق فراہم کرنے میں سنجیدہ نہیں ،چیف جسٹس نے وزارت انسانی حقوق کو ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ عدالت آنے سے پہلے آرڈر پڑھ لیا کریں ۔
وکیل وزارت انسانی حقوق بغیر کسی تیاری کے عدلت میں پیش ہوئے تھے ،عدالت کے نوٹس پر زمرد خان سی ای او پاکستان سویٹ ہوم پیش ہو گئے، زمرد خان نے عدالت سے مکالمہ کرتے ہوئے کہاکہ آپ بڑا ثواب کا کام کر رہے ہیں ،میں آج اپنے بیٹیوں اوربیٹوں کو لایا ہوں ۔
عدالت نے وزارت انسانی حقوق کوکمیٹی بنانے کا حکم دیدیا،عدالت نے سیکرٹری انسانی حقوق کو اگلی سماعت پر مکمل رپورٹ، ایس او پیز کے ساتھ پیش کرنے کا حکم دیدیا،عدالت نے کہاکہ حکومت اپنی ذمہ داری نہیں پوری کر رہی، یہ بچے کہاں جائیں گے۔









