بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

 ن لیگ عوامی جماعت،اوورسیزکے مسائل کاحل اس کی ترجیح رہی ہے، ملک منظور حسین اعوان کا مہر عبدالخالق لک کے اعزاز میں عشائیہ سے خطاب

جدہ(ممتاز نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن ) سعودی عرب کے سیکرٹری جنرل ملک منظور حسین اعوان نے کہاہے کہ مسلم لیگ(ن)عوامی جماعت ہے جس نے ہمیشہ مشکل حالات میں ملک کی بھاگ ڈورسنبھالی اور اسے بحرانوں سے نکالا،بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل کا حل ہمیشہ مسلم لیگ(ن) کی ترجیح رہی ہے،(ن) کی زیرقیادت موجودہ اتحادی حکومت اس ضمن میں ٹھوس اقدامات کررہی ہے۔
وہ پاکستان مسلم لیگ ن جدہ کے نو منتخب سیکرٹری جنرل مہر عبدالخالق لک کے اعزاز میں پاکستانی اور سعودی کمیونٹی کی طرف سے دیئے گئے پرتکلف عشائیے سے خطاب کررہے تھے ۔
عشائیے میں مہمان خصوصی ملک منظور حسین اعوان،چوہدری بلو شیر وڑائچ اور وائس چیئرمین عبدالشکور راجپوت اور دیگر مسلم لیگی وفد کا شاندار استقبال کیا گیا۔اس موقع سینئررہنما عرفان الحسن سدرہ ،رانا فرمان علی،حافظ احمد دین لک،ممبر مجلس عاملہ و نائب صدر جدہ بشارت علی ،نائب صدر سعودی عرب عبدالرحیم وینس ،سید اجمل شاہ،ممبر مجلس عاملہ غلام مصطفی ،مرکزی ڈپٹی ہیڈ سوشل میڈیا سعودی عرب زوہیب شہزاد کھوکھر ،ڈپٹی ہیڈ میڈیا سعودی عرب احتشام سلیم رامے ،احسن مسعود ہیڈ میڈیا سعودی عرب اور سعودی عرب کے بے شمار کارکنوں اور عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔
مسلم لیگ ن کے کارکنان نے عبدالخالق لک کو جدہ کے لئے سیکرٹری جنرل منتخب ہونے پر مبارکباد دی ، اور قیادت کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے ان کے ہردلعزیز عبدالخالق کو اس ذمہ داری کےلئےچنا ۔
اس موقع پر اظہارخیال کرتے ہوئے ملک منظور حسین اعوان ودیگر نے مختصر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جب منزل واضح ہوتو راستے بس تکلف ہوتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ بلاشبہ پاکستان اس وقت مشکل ترین حالات سے گزررہاہے تاہم ہمیں مایوس نہیں ہوناچاہئے ،وہ وقت دورنہیں جب وزیرخزانہ اسحاق ڈارکی انتھک کوششوں سے اتحادی حکومت ملک سے بحرانوں سے نکال لے گی۔انہوں نے کہاکہ ملک میں سیاسی افراتفری پھیلنے والوں کو بھی حالات کی نزاکت کو سمجھناچاہئے ۔
عبدالخالق لک نے کہاکہ قائد نوازشریف کی جانب سے ملنے والی اپنی ذمہ داری اخلاص و جذبے سے نبھانے کا عہد کیا کہ ان کا پیغام سعودیہ میں موجود تمام پاکستانیوں تک پہنچائیں گے۔ تمام قائدین نے اسحاق ڈار ، نور الحسن تنویر ، بیرسٹر امجد اور احسان الحق باجوہ کا بھی شکریہ ادا کیا ۔