بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بھارت ،ریاست بہار میں ’زہریلی‘ شراب پینے سے 31 افراد ہلاک 

 

بھارت کی ریاست بہار میں مینہ طور پر زہریلی شراب پینے سے کم از کم 31 افراد ہلاک ہو گئے۔ 20افراد کو ہسپتالوں میں داخل کیا گیا ہے جس میں کئی کی بینائی چلی گئی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست بہار میں شراب پینے اور فروخت کرنے پر 2016 میں اس وقت پابندی لگا دی گئی جب خواتین کی تنظیموں نے شراب پینے اور فروخت کے خلاف مہم چلائی کیونکہ کم آمدنی والے افراد اپنی آمدنی کا زیادہ حصہ شراب نوشی پر ضائع کرتے تھے۔

بہار کے علاوہ بھارت کی کئی اور ریاستوں میں شراب کی فروخت پر پابندی ہے جس کی وجہ مقامی طور پر تیار کی گئی شراب بلیک مارکیٹ میں فروخت ہوتی ہے جس سے ہر سال سینکڑوں لوگ ہلاک ہو جاتے ہیں۔

تازہ ترین واقعہ میں ریاست کے دارالحکومت  پٹنہ سے تقریبا 60 کلومیٹر شمال میں واقع سارن ضلع میں مردوں کو منگل کے روز الٹیاں آنا شروع ہوگئیں۔

بدھ اور جمعرات کے روز متعدد افراد ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں ہی دم توڑ گئے جبکہ دیگر افراد علاج کے دوران دم توڑ گئے،۔

مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق مرنے والوں کی تعداد 31 بتائی گئی ہے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں مزید اضافہ ہو سکتا ہے۔