ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں نوجوان لڑکی شردھا وا کر کو قتل کر نے کے بعد لاش کے 35 ٹکڑ ے کرنے کے کیس میں اہم پیشرفت ہوئی ہے ،مہرولی جنگل سے ملنے والے جسم کے حصوں کا ڈی این اے لڑکی کے والد کے ڈی این اے کے ساتھ میچ کر گیاہے ۔
تفصیلات کے مطابق یہ پہلا واضح ثبوت ہے جو کہ قتل کی واردارت کو لڑکی کے بوائے فرینڈ آفتاب پونا والا کے ساتھ جوڑتاہے ۔ کچھ عرصہ قبل بھارت میں اس خوفناک واردات کا انکشاف اس وقت ہوا جب لڑکی کا گھر والوں کے ساتھ لمبے عرصہ تک کوئی رابطہ نہ ہو پایا ، لڑکی کے والد نے پولیس میں شکایت درج کروائی جس کی بنیا د پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے آفتاب پونا والا کو اعترافی بیان پر حراست میں لیا ۔جس نے بیان میں بتایا کہ شردھا کو قتل کر نے کے بعد اس نے لاش کے 35 ٹکڑے کیئے جنہیں فریزر میں رکھا اور روزانہ کی بنیاد پر مختلف مقامات پر جنگل میں پھینکتا رہا ، پولیس نے آلہ قتل بھی برآمد کر لیاہے ۔









