بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

سابق وزیر اعلی خیبرپختونخوااکرم خان درانی کی والدہ انتقال کرگئیں،سپیکر کا اظہار افسوس

بنوں (ممتاز نیوز )سابق وزیر اعلی خیبرپختونخواہ اور خیبر پختونخواہ اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اکرم خان درانی کی والدہ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی دادی انتقال کر گئیں ۔مرحومہ کی نمازِ جنازہ مورخہ 17 دسمبر 2022 بروز ہفتہ سہ پہر 3بجے ذیاد اکرم درانی سپورٹ کمپلیکس بنوں میں ادا کی جائے گی۔اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف نے سابق وزیر اعلی اکرم خان درانی کی والدہ اور ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی زاہد اکرم درانی کی دادی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکرتے ہوئے اکرم خان درانی اور زاہد اکرم درانی سےتعزیت کااظہار کیااوراللہ تعالیٰ سے مرحومہ کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کو اس ناقابل تلافی نقصان کو برداشت کرنے کے لیے صبر جمیل عطاء فرمانے کی دعاکی۔