خانیوال :نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کی جانب سےپبلک ٹرانسپورٹ میں حادثات کی روک تھام کے لیے ڈرائیورزکو آٹھ گھنٹے سے ذیادہ ڈرائیونگ سےگریز کریں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری نے ڈی ایس پی قمر شہزاد بھٹی کے ہمراہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز اور سٹاف کو انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے والے آلات کے استعمال کے طریقہ بتایا۔سیکٹر کمانڈر عاطف چوہدری نےکہا کہ پبلک ٹرانسپورٹ کے ڈرائیورز آٹھ گھنٹے سے زیادہ ہرگز ڈرائیونگ نہیں کریں گے بصورت دیگر ایسے ڈرائیورز کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی اور دوبار سے زیادہ بار 8 گھنٹے سے زیادہ بس چلانے والے ڈرائیورز کے لائسنس کینسل کرائی جائیں گے ۔دوران سفرمسافروں کو ایمرجنسی کی صورت میں طبی امداد دینے کیلیے فرسٹ آیڈ بکس کی موجودگی کو یقینی بنانے کے احکامات دئیے۔انہوں نے ڈرائیورز اور بس عملہ کودھند یا کم روشنی کی صورت میں سیفٹی کیلیے ریفلیکٹر جیکٹس کے استعمال کو یقینی بنانے کی ہدایت کی۔ڈی ایس پی قمرشہزاد بھٹی نےکہا کہ ٹریفک قوانین پر عمل کر کے پاکستانی معاشرے میں حادثات کی صورت میں ہونے والے نا قابل تلافی جانی اور مالی نقصان سے بچا جا سکتا ہے ۔ انہوں نے انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی طرف سے جاری کردہ مہم No More کے بارے میں ڈرائیورز کو بار بار لین تبدیل نہ کرنے ،اوور لوڈنگ اور ڈوزنگ ایٹ ویل کے بارے میں بریفنگ دی ۔بیٹ کمانڈرقمر شہزاد بھٹی نےکہاکہ دھند کی صورت میں احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہونا ہم سب کی ذمہ داری ہے۔ہمیں بحیثیت قوم ٹریفک قوانین کا احترام کرنا چاہیے۔دوران سفر کسی بھی مدد کی صورت میں نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس کی ہیلپ لائن 130پر کال کریں یا سمارٹ فون ایپلیکیشن ہمسفر ایپ وزٹ کریں۔
موٹروے پر 8گھنٹے سے زائدبس چلانے والے ڈرائیورز کے لائسنس منسوخ کرنے کا فیصلہ








