اسلام آباد: وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے کہاہے کہ پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی معاملات پر اختلاف رائے ہے۔
قيصراحمد شيخ کی زير صدارت قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی خزانہ کے اجلاس میں وزیر مملکت خزانہ عائشہ غوث پاشا نے حکومت کے خلاف تنقید پر شدید برہمی کا اظہار کیا۔
وزیر مملکت خزانہ نے کہا کہ آئی ایم ایف کے حوالے سے کھل کر بات کروں گی، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی معاملات پر اختلاف رائے ہے، آئی ایم ایف کو توانائی شعبے میں سبسڈی پر تحفظات ہیں۔
عائشہ غوث پاشا کا کہنا تھا کہ حکومت قیمت خرید کے مقابلے سستا پیٹرول بیچتی رہی، پچھلی حکومت جاتے ہوئے گردشی قرضوں میں اضافہ کر کے گئی۔20 ارب ڈالر کا من و سلویٰ نہیں اترے گا۔ مشکل فیصلے کرنا ہوں گے۔
دوسری جانب اجلاس میں گورنر اسٹیٹ بینک جمیل احمد نے کہا کہ تسلیم کرتا ہوں بزنس کو بہت مسائل کا سامنا ہے، کاروباری طبقے اور وزارت تجارت کی مشاورت سے مسائل حل کریں گے۔
پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان کئی معاملات پر اختلاف رائے ہے،وزیر مملکت








