جدہ(ممتازنیوز)سعودی عرب کے شہرجدہ میں 16دسمبرکے سانحات(سقوط ڈھاکہ ،سانحہ اے پی ایس)کی مناسبت سے ایک تقریب منعقدکی گئی، پاکستان جنرنلسٹس فورم کے زیراہتمام اس تقریب میں چیئرمین جنرنلسٹس فورم امیر محمد خان، صدر معروف حسین، جنر ل سیکریٹری جمیل راٹھور، سینئر صحافی اراکین خالد چیمہ، محمد عدیل، امانت اللہ سمیت دیگر صحافیوں کے علاوہ مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے دیگر اوورسیزپاکستانیوں نے بھی شرکت کی ۔سینئر ترین صحافی عامل عثمانی ٹیلی فون کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے
تقریب کا شرکا نے سقوط ڈھاکہ کے تناظرمیں انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ آج پھر ہمیں انہی حالات کا سامناہے جو سانحہ مشرقی پاکستان کا سبب بنے تھے،ایک طرف ملک دشمن قوتیں ہماری سلامتی کے درپے ہیں اور دوسری طرف ہمارے بعض عاقبت ناا اندیش اہل سیاست اس چنگاری کو ہوادینے کی شعوری یا غیر شعوری کو ششوں میں مگن ہیں جو ملکی یکجہتی کو بھسم کرسکتی ہے۔
انہوں نے کہاکہ بنگلا دیش جوہم سے کٹ کرعلیحدہ وطن کے طورپر سامنے آیا تھا آج پاکستان کے مقابلے میں کہیں زیادہ مضبوط ہوچکاہےجو ہمارے لئے سوچنے کا مقام ہے،لگتا ہے کہ ہماری اشرافیہ اور سیاسی قیادتوں نے سقوط ڈھاکہ کے سانحہ سے کوئی سبق حاصل نہیں کیا،یہی وجہ ہے کہ ہم پھر انہی راستوں کے مسافربن چکے ہیں جو سقوط ڈھاکہ جیسے سانحات کو جنم دیتے ہیں، ضرورت اس امرکی ہے کہ ہم اپنے طرزعمل کا جائزہ لیں۔
شرکا نے سانحہ اے پی ایس کے شہدا کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ بھارت کی سرپرستی میں دہشت گردوں نے پشاور میں سو سے زائد فرشتہ صفت بچوں کو خون میں نہلا یاجس پر ہرپاکستانی دکھی ہے۔انہوںنے حکومت پاکستا ن اور عسکری قیادت سے اپیل کی کہ وہ مذکورہ واقعات کی وجوہات سے عوام کو آگاہ کریں۔
انہوں نے خاص طور پر سیاست دانوں سے اپیل کی کہ وہ محب وطنی کا ڈھونگ رچانے کے بجائے عوام کو مثبت راستہ دکھائیں،اقتدار کی رسہ کشی ختم کریں تاکہ دشمن کے ہاتھ مضبوط نہ ہوں اور ہمیں کسی دہشت گردی کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
جدہ میں 16دسمبرکے سانحات کی مناسبت سے تقریب ،شرکاکا موجودہ ملکی حالات پراظہارتشویش








