بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ہتک عزت کیس میں مبشر لقمان کو 2 سال قیدسنادی گئی،فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے،دانیاعزیزکاخیرمقدم

اسلام آباد: ہتک عزت کیس میں سینئر اینکر پرسن مبشر لقمان کو 2 سال قید اور جرمانے کی سزا سنا دی گئی جبکہ فیصلے کے بعد ضمانت بھی منظور کرلی گئی۔
ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد طاہر عباس سپرا نے فریقین کے دلائل کے بعد فیصلہ سنایا۔ عدالت نے فیصلے کے بعد مبشر لقمان کی 5 لاکھ روپے مچلکوں کے عوض ضمانت بھی منظور کر لی۔مسلم لیگ ن کے رہنما دانیال عزیز کے والد مرحوم انور عزیز کی درخواست پر فیصلہ سنایا گیا۔
2016ء میں مبشرلقمان نے مرحوم انور عزیز کے بارے میں ذاتی نوعیت کے ہتک آمیز ریمارکس دیے تھے۔ مبشرلقمان کے خلاف دانیال عزیز کے مرحوم والد انور عزیز نے ہتک عزت کا مقدمہ دائر کیا تھا۔
دوسری جانب مرحوم انور عزیزکے صاحبزادے،سابق وفاقی وزیراور مسلم لیگ(ن) کے رہنما دانیال عزیز نے عدالتی فیصلے کا ٰخیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ یہ فیصلہ حق وسچ کی فتح ہے۔انہوں نے کہاکہ عدالت نے اس کیس میں میرٹ پر فیصلہ کیا ہے۔