بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ملک میں مہنگائی کی ہفتہ وار شرح صفر عشاریہ چالیس فیصد کم ہوگئی،ادارہ شماریات

ادارہ شماریات نے ملک میں مہنگائی کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے جس کے مطابق مہنگائی کی ہفتہ وار شرح 0.40 فیصد کم ہوگئی ہے۔
قومی ادارہ شماریات کے مطابق ایک ہفتےکے دوران 51 اشیاء ضروریہ میں سے 22 کی قیمتیں بڑھ گئیں جب کہ 9 اشیاء کی قیمتوں میں کمی اور 20 قیمتیں مستحکم رہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ مرغی کی قیمت میں 5.89 فیصد کا اضافہ ہوا، پیاز کی قیمت میں 4.45 فیصد، آٹے کی قیمت میں2.17 فیصد جب کہ باسمتی چاول 2.04 فیصد مہنگے ہوئے۔
ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر 28.71، آلو 16.63 اور انڈے 2.64 فیصد کے علاوہ ویجیٹبل گھی کا ایک کلو کا ڈبا 0.9، اور 2.5 کلو کا ڈبا 0.65 فیصد سستا ہوا۔
قومی ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق دال مسور 0.61، دال ماش 0.44 اور دال چنا 0.22 فیصد سستی ہوئی جب کہ کوکنگ آئل کے 5 کلو کے ڈبے کی قیمت میں 0.32 فیصد کی کمی ہوئی۔
ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر 28.71، آلو 16.63 اور انڈے 2.64 فیصد سستے ہوئے، ویجیٹبل گھی کا ایک کلو کا ڈبہ 0.9 اور 2.5 کلو کا ڈبہ 0.65 فیصد سستا ہوا۔ دال مسور 0.61، دال ماش 0.44 اور دال چنا 0.22 فیصد سستی ہوئی، کوکنگ آئل کے 5 کلوکے ڈبے کی قیمت میں 0.32 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔