بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے جوانہیں واپس کر دی، پرویز الٰہی

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی۔
پنجاب اسمبلی کی تحلیل کے معاملے پر پرویز الٰہی نے سابق وزیراعظم عمران خان سے زمان پارک لاہور میں ملاقات کی جس میں مونس الٰہی اور حسین الٰہی بھی شریک تھے۔
ملاقات کے بعد اپنی ٹوئٹ میں چودھری پرویز الٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کے ہر فیصلے کا ساتھ دیں گے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اسمبلی عمران خان کی امانت ہے اور یہ امانت انہیں واپس کر دی ہے، عمران خان نےمخالفین کی سیاست کو زیرو کر دیا ہے اورافواہیں پھیلانے والے پہلے کی طرح اب بھی ناکام رہیں گے۔
اس حوالے سے مونس الٰہی کا کہنا تھاکہ عمران خان کی آواز پر لبیک کہیں گے، ہمارا اتحاد پہلے سے زیادہ مضبوط ہے۔