خانیوال (وقار پراچہ ) نیشنل ہائی ویزاینڈ موٹروے پولیس کی جانب سے دھند کی صورت میں ہدایات جاری۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل خالد محمود کی ہدایات پر ڈی آئی جی موٹروے سنٹرل 2 زون شاہد جاوید کے احکامات پرسیکٹر کمانڈر ایم فور عاطف چوہدری نے ممکنہ دھند کے پیش نظرشہریوں کوہدایات جاری کردی ہیں۔ اس ضمن میں سیکٹر کے تمام انٹری پوائنٹس پربریفنگ آفیسرز تعینات کردئیے گئے ہیں تاکہ فوگ کی صورت میں انسانی زندگیوں کو محفوظ بنانے میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جاسکے۔علاوہ ازیں انہوں نے کہا کہ شہری کسی بھی پریشانی یا تکلیف سے بچنے کے لئےنیشنل ہائی ویزموٹروے پولیس کی ہیلپ لائن130 پر کال کریں.شہری سفر شروع کرنے سے پہلے سمارٹ فون ایپ “ہمسفر ایپ” وزٹ کریں ۔شہری شدید دھند کی صورت میں غیر ضروری سفر سے اجتناب کریں اگر انتہائی ضروری ہو تو دن کی روشنی میں سفر کریں ۔دھند کی صورت میں ڈرائیونگ کے دوران لائیٹسں ڈم رکھیں اور فاگ لائٹس کا استعمال کریں ۔شدید دھند کی صورت میں اگلی گاڑی سے مناسب فاصلہ رکھیں ۔
موٹروے پولیس نے ممکنہ دھند کے پیش نظر شہریوں کو ہدایات جاری کردیں








