بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

پی ٹی آئی رہنما نے وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کر دی

 

پنجاب کابینہ سے مستعفی ہونے والے وزیر حسنین دریشک نے وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہیٰ سے تلخ کلامی کی خبروں کی تردید کر دی ، کہتے ہیں استعفیٰ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے دیا ۔

اپنے ٹویٹ میں پی ٹی آئی رہنما  حسنین دریشک نے کہا اپنے لیڈر عمران خان کے نظریے اور فیصلوں کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا رہوں گا ۔ وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الہیٰ میرے لئے قابل احترام ہیں اور ہمیشہ رہیں گے ۔

 

گزشتہ روز صوبائی وزیر حسنین بہادر کی کابینہ کے اجلاس میں وزیراعلیٰ پنجاب سے تلخ کلامی ہوئی تھی ، صوبائی کابینہ اجلاس میں متعدد وزرا ایک ہی وقت میں بات کرنا چاہتے تھے ، وزیراعلیٰ پنجاب نے اجازت کے بغیر گفتگو سے روکا تو سردار حسنین بہادر برا مان گئے اور احتجاجاً کابینہ کے اجلاس سے اٹھ کر چلے گئے ۔

اجلاس کے دوران حسنین بہادر دریشک نے دھمکی دی کہ میں پھر اجلاس سے چلا جاتا ہوں اور استعفی دے دیتا ہوں ، جس کے بعد آج حسنین بہادر دریشک نے کابینہ کو اپنا استعفی ارسال کر دیا ۔