سابق وفاقی وزیر اور پاکستان تحریک انصاف کے سینئررہنما فواد چودھری نے اسمبلیوں کی فوری تحلیل نہ ہونے کی وجہ بتا دی۔
عمران خان نے اعلان کیا ہے کہ 23 دسمبر کو پنجاب اور خیبرپختونخوا اسمبلیاں توڑ دیں گے اور قومی اسمبلی میں اسپیکر کے سامنے کھڑے ہو کر استعفے منظور کرنے کا کہیں گے۔
ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب میں عمران خان کے ہمراہ وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی اور وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان موجود تھے۔
اس حوالے سے سابق وفاقی وزیر فواد چودھری نے اسمبلیوں کی تحلیل کی ایک ہفتے کی ڈیڈ لائن پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔
ایک ٹوئٹر صارف کے سوال پر فواد چودھری کا کہنا تھاکہ 6 دن کا وقفہ اس لیے کیونکہ اس دوران ہم نے قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کارروائی کرنی ہے۔
چھ دن کا وقفہ اس لئے کیوں کہ اس دوران ہم قومی اسمبلیوں کے استعفوں کیلئے کاروائ کرنی ہے https://t.co/ptKv8gsxGQ
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) December 17, 2022









