اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کیسینئر نائب صدر ڈاکٹر شیریں مزاری نے اسپیکرقومی اسمبلی کےتحریک انصاف کے اراکین اسمبلی کے استعفوں کی منظوری کے حوالے بیان پرشدید ردعمل کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ اسپیکر کو احمقانہ رویہ فوری ترک کرنا چاہیے،راجہ پرویز اشرف کے اپنے اقدامات سے استعفوں کی منظوری واضح ہے،اتوار کواپنے بیان میں شیریں مزاری نے کہاکہ اوّل یہ کہ تحریک انصاف کے مستعفی ہونے والے اراکین کو 11 اپریل کے بعد سے کوئی تنخواہ ادا نہیں کی گئی،دوم یہ کہ سپیکر نے جن ۱۱ اراکین کے استعفےٰ منظور کئے وہ نہ توکبھی اسمبلی گئےاور نہ ہی استعفوں کی تصدیق کیلئے سپیکر کے روبرو پیش ہوئے۔
پی ٹی آئی ارکان اسمبلی کے استعفوں کی منظوری ،اسپیکراحمقانہ رویہ ترک کریں ،شیریں مزاری








