بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

میچ کے دوران خود بیلز گرنے اور اسٹمپ روشن ہونے پر سب دم بخود

میلبورن(سپورٹس ڈیسک) بگ بیش میچ کے دوران خود سے بیلز گرنے اور اسٹمپ روشن ہونے پر سب دم بخود رہ گئے۔

برسبین ہیٹ سے میچ میں میلبورن رینیگیڈز کے نک میڈنسن نے نویں اوور کے دوران مارک اسکیٹی کی گیند کو پل کرنا چاہا مگر اس میں وہ ناکام رہے، جیسے ہی انھوں نے مڑ کر دیکھا تو حیران رہ گئے کیونکہ نہ صرف ایک بیل گری ہوئی تھی بلکہ اسٹمپ بھی روشن تھی، وہ سمجھے کہ ہٹ وکٹ کا شکار ہوئے ہیں، اس لیے میدان سے رخصت ہونے لگے تاہم ری پلیز میں واضح ہوا کہ میڈنسن کے بیٹ یا پاؤں نے اسٹمپس کو بالکل نہیں چھوا جبکہ گیند بھی کافی دوری سے گزری، اس مسٹری نے تمام پلیئرز، کمنٹیٹرز اور شائقین کو دم بخود کردیا۔

سوشل میڈیا پر اسے کسی بھوت کی کارروائی قرار دیا جانے لگا۔