راولپنڈی (ممتاز نیوز)راولپنڈی اسلام آباد فوٹو جرنلسٹ ایسوسی ایشن (پروفیشنل) کے سالانہ انتخابات برائے سال 2022/2023 میں اپنا پینل نے میدان مار لیا جبکہ ڈیموکریٹک کامیاب نہ ہو سکا چیئرمین الیکشن کیمٹی ناصر میرکے مطابق ”اپنا پینل” کے امیدوار برائے صدر سجاد حیدرسینئرنائب صدر جہانگیر چوہدری جنرل سیکرٹری مدثر راجہ، فناس سیکرٹری محمد عاصم بلا مقابلہ منتخب ہوئے اسی گروپ سے فیصل خان 47، راجہ فرید28 ووٹ لیکر نائب صدور، مد مقابل راجہ عاصم نے 25، منیر خان نے 10ووٹ لئے،جوائنٹ سیکرٹری طاہر کاظمی نے 41 مدمقابل تنویر حسنین نے 12ووٹ لئے پریس سیکرٹری ارشاد شیخ 39 سے کامیاب راجہ رشید 17ووٹ لے سکے، گورننگ باڈی کیلئے 13مید واروں کے درمیان کانٹے دار مقابلہ ہوا، رضوان خان 46,راجہ خالد38،راجہ ظفر43،ایس ایم سہیل43،راجہ ریاض 40رئیس خان 36،عاصم شگری36 ووٹ لیکر کامیاب جبکہ دوسر گروپ کے پرویز عاصی 23,آغا قیصر 19نکولالس جان7،ساجد خان 20،ندیم کھوکھر7عرفان محمود 16ووٹ لے سکے نومنتخب صدر سجاد حیدر نے کہا کہ جڑانوں شہروں کے 60 ورکنگ فوٹو جرنلسٹ نے رپجا پروفیشنل کے الیکشن میں حصہ لے کر جمہوری عمل کو کامیابی سے مکمل کیا وہ سب کے مشکور ہیں اور وعدہ کرتے ہیں کہ صحافتی برادری کے ہراول دستے کی فلاح و بہبود کے کام جاری رکھیں گے سینئر فوٹو جرنلسٹ جاوید ناصر عبدالحمید بشیر شاد لطیف عادل افضال چوہدری کی رہنمائی کے ساتھ اپنے بھائیوں کے لیے فوٹو نمائش فوٹو جرنلزم ورکشاپ سپورٹس فیسٹیول کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔










