بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

مسائل کے حل کے لئے مظبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے، اجمل بلوچ

اسلام آباد (ممتاز نیوز) آل پاکستان انجمن تاجراں اور ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے صدر اجمل بلوچ نے یونین کونسل نمبر 2 کے چیرمین کے امیدوار وقار بختاوری کے الیکشن آفس کا دورہ کیا اور آمدہ بلدیاتی الیکشن میں ان کی حمایت کا اعلان کیا۔ اس موقع پر اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر احسن ظفر بختاوری ۔ ٹریڈرز ایکشن کمیٹی اسلام آباد کے سیکرٹری اور آئی سی سی آئی ٹریڈرز کمیٹی کے کنوئیٹر خالد چوہدری و ٹریڈرز یونین جناح سپر مارکیٹ کے صدر اسد عزیز۔ سینیٹر نائب صدر فصیح احمد خان سابقہ نائب صدر آئی سی سی آئی اور پولیس کمیٹی کے کنونیر سیف الرحمن خان – ایگزیکٹو ممبر آئی سی سی آئی امیر حمزہ ۔ پی ٹی آئی ٹریڈرز ونگ اسلام آباد کے سابق صدر ضیاء چوہدری اور محسن خالد ملک بھی موجود تھے .
اس موقع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے اجمل بلوچ نے کہا کہ اسلام آباد کے رہائشی گونا گوں مسائل سے دوچار ہیں ۔ سی ڈی اے اور ایم سی آئی کے درمیان کھینچا تانی جاری ہے۔ مسائل کے حل کے لئے ایک مظبوط بلدیاتی نظام کی ضرورت ہے۔ وقار بختاوری چکوال چیمبر کے صدر ہیں اور وہ کامیاب ہو کر ایم سی آئی آئی میں تاجروں کی بھر پور نمائندگی کریں گے۔ انشاء الله 31 د ستمبر کو وہ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوں گے ۔

خالد چوہدری اور اسد عزیز نے اس موقع پر تاجر برادری کی طرف سے وقار بختاوری کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ان کی کامیابی یقینی ھے۔
یونین کونسل نمبر 2 کے چیر مین کے امیدوار وقار بختاوری نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے تاجر برادری کی طرف سے ان کی حمایت کرنے پر شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ وہ کبھی بھی اسلام آباد کے شہریوں اور تاجر برادری کو مایوس نہ کریں گے