وزیر اعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، ملاقات میں وزیر اعظم نے مسلم لیگ ق کے ارکان کی حمایت سے متعلق چودھری شجاعت سے درخواست کر دی۔
نجی ٹی وی کے مطابق شہباز شریف نے چودھری شجاعت سے درخواست کی کہ پنجاب اسمبلی کو تحلیل ہونے سے بچانے میں آپ ہمارا ساتھ دیں اور چودھری پرویز الہیٰ سے پنجاب اسمبلی سے متعلق بات کریں۔
وزیراعظم شہباز شریف نے چودھری شجاعت سے کہا کہ آپ نے پہلے بھی ساتھ دیا، آپ کے پارٹی اراکین کی حمایت ضروری ہے، پنجاب اسمبلی کو تحریک عدم اعتماد کے ذریعے ہی بچایا جا سکتا ہے۔
چودھری شجاعت نے شہباز شریف کو یقین دہانی کرائی کہ پنجاب اسمبلی میں ق لیگ آپ کا ساتھ دے گی، میں نے پہلے بھی اپنے 10 ارکان اسمبلی کے ووٹ سے متعلق ڈپٹی سپیکر کو خط بجھوایا تھا، پنجاب اسمبلی تحلیل نہیں ہونے دیں گے۔
چودھری شجاعت حسین کا کہنا تھا کہ پنجاب اسمبلی کے معاملہ پر پارٹی سے مشاورت کروں گا۔
وزیر اعظم شہباز شریف اور چودھری شجاعت حسین کی ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آگئی








