بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیل کی گئی توعدالت سے رجوع کریں گے ،اسد عمر

اسلام آباد(ممتاز نیوز )پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل اسد عمر نے اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد میں رکاوٹیں ڈالنے،انتخابات کے التوء کی کوششوں کو عدالت میں چیلنج کااعلان کرتے ہوئے کہاکہ امپورٹڈ حکومت خوف کی انتہا میں عوام کا سامنا کرنے سے بھاگ رہی ہے،یہ عام انتخابات کا انعقاد تو پہلے ہی نہیں کروا رہے،پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی میڈیاسیل کے مطابق منگل کوپی ٹی آئی رہنما ء اسد عمر نے کہاکہ جون میں اسی حکومت نے اسلام آباد کی 50 یوسیز کو 101 تک بڑھانے کا فیصلہ کیااور پھر اسلام آباد بلدیاتی انتخابات کا شیڈول جاری کیا گیا،امپورٹڈ حکومت نے کل ایک اور نوٹیفیکیشن جاری کیا کہ جون سے دسمبر تک آبادی بڑھ گئی اور 125 یوسیز چاہئیں،عوام جانتے ہیں کہ اس ضمن میں بدنیتی پر مبنی اقدامات کئے جا رہے ہیں،امپورٹڈ حکومت کو سمجھ ہے کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات میں انکو بری طرح شکست کا سامنا کرنا پڑے گا،اگر بلدیاتی انتخابات کی تاریخ تبدیلی کی کوشش ہوئی تو اس کے خلاف عدالت سے رجوع کریں گے،امید ہے عدالت سے اسلام آباد کے عوام کو سپورٹ ملے گی،انہوں نے کہاکہ امپورٹڈ حکومت کو شرم سے ڈوب مرنا چاہئے جیسے انتخابات سے بھاگ رہے ہیں،انکی کوشش صرف اقتدار سے چمٹے رہنے کی ہے چاہے ملک کا کتنا بھی نقصان کیوں نہ ہو جائے۔