بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

اسلامیہ کالج پشاور میں کھیل اور وزرش کی غذائیت کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد

پشاور:گیٹپرو فٹنس اکیڈمی نے اسلامیہ کالج یونیورسٹی پشاور کے اشتراک سے اسلامیہ کالج پشاور کے تفریحی مرکز میں 20 دسمبر کو ایک روزہ سیمینار بعنوان “کھیل اور ورزش کی غذائیت” کا انعقاد کیا۔ سیمینار کا مقصد فٹنس اور کھیلوں کے کوچز کو جدید تحقیق پر مبنی غذائی حکمت عملیوں اور طریقوں سے بااختیار بنانا تھا۔ سیمینار کے مقررین ڈاکٹر عنایت شاہ (اسسٹنٹ پروفیسر IBMS KMU)، سید محمد (پی ایچ ڈی اسکالر اور اسپورٹ نیوٹریشنسٹ) اور سیدہ ثناء شاہ (پی ایچ ڈی اسکالر ہیومن نیوٹریشن) تھے۔ مقررین نے شرکا کے ساتھ کھیلوں کی مخصوص غذائی ضروریات کے محفوظ اور موثر طریقوں کے بارے میں معلومات کا اشتراک کیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر سریر باچا ڈائریکٹر ہائر سٹڈی آئی سی یو پشاور تھے۔ اس موقع پر معزز مہمانوں ڈاکٹر تسلیم عارف (اسسٹنٹ پروفیسر UOH) علی ہوتی (ڈائریکٹر سپورٹس اسلامیہ کالج) اور بلال مروت (ڈائریکٹر سپورٹس یونیورسٹی آف ایگریکلچر پشاور) نے بھی کھیلوں کی ترقی کے حوالے سے اپنے قیمتی خیالات کا اظہار کیا۔ چیف سپیکر اور تمام شرکاء نے اس سلسلے میں Getpro Fitness اکیڈمی کی کوششوں کو سراہا اور اس کا اعتراف کیا۔ سیمینار کے اختتام پر مہمان خصوصی نے منتظمین، مہمانوں اور شرکاء میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کیں۔