بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

ذہنی وجسمانی معذورکھلاڑیوں کے لیے اسپیشل پرسن اولمپک گیمز پشاورمیں منعقدہوں گی

پشاور: ڈرگ فری پشاورکے سلوگن کے تحت ذہنی وجسمانی معذورکھلاڑیوں کے لیے پہلا سپیشل پرسن اولمپک گیمز رواں ماہ کے آخر میںپشاورمیں منعقدکیاجارہاہے جس کے لیے ضلعی حکومت نے تمام ترانتظامات مکمل کرلیے گئے ہیںجس میں ہرقسم کی ذہنی وجسمانی بیماریوں کاشکاربچے اوربچیاں حصہ لیں گی ان خیالات کااظہاراسٹنٹ کمشنرپشاور ہاشم خان نے خیبرپختونخواباڈی بلڈنگ ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ماہانہ اجلاس سے اپنے خطاب میں کیاکہ انہوںنے ڈرگ فری پشاورکے نعرے کہ تحت ہم اپنے اسپیشل کھلاڑیوں اورشہر کیک جوانوںکے لیے کئی ایک پرکشش پروگرام شروع کررکھاہیںجس پرتیزی سے عمل درآمدکیاجارہااوران پروگراموںکوشہریوں کی جانب سے خوب پزیرائی مل رہی ہے انہوںنے کہاکہ ڈپٹی کمشنر پشاورکی ہدایات پراسپیشل پرسن کے لیے اولمپک گیمز اور اورجوانوں کے لے میراتھن ریس کاانعقاد کررہے ہیں جوپندرہ کلو میٹرپرمحیط ہوگی جس میں کسی بھی عمرکے افراد حصہ لے سکتے ہیں انہوںنے عمدہ پروگرام کے انعقادپرصوبائی ایسوس ایشن کی کاوشوں کرسہراتے ہوئے ان کی کاوشوں پران کوخراج تحسین پیش کیا صوبائی صدرسعیدالرحمن نے کہاکہ باڈی بلڈنگ کلبوںنے درحقیقت منشیات کے خلاف جہادشروع کررکھاہے جس کاواضع ثبو ت باڈی بلڈنگ کلبوںکی بڑھتی ہوئی تعداداوران میں جوانوں کاذوق وشوق سے جاتاہم سب کے لیے باعث مسرت بات ہے باڈی بلڈنگ کلبوںنے جوانوں کے لیے زبردست پلیٹ فارم مہیاکرکے ان کوبے راہ روی کاشکارہونے سے بڑی حد تک بچالیاہے اورہماری سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم منشیات کے خلاف اپناجہادجاری رکھے نشہ حرام ہے اور اس پرجوپیسے خرچ کرتے ہیںوہ پیسے ہم فروٹ پرخرچ کریںتواس کانہ صرف ہمارے جسم پربھرپورفائدہ ہوتاہے بلکہ ہمارے گھروالوں کو بھی ہماری اچھی صحت سے فائدہ ہوگا نوجوانوں کومثبت سرگرمیوں کی جانب راغب اوربے راہ روی سے دوررکھنا ہم سب کاقومی واخلاقی فرض ہے اورحکومت کابھی فرض ہے کہ وہ ایسے افراد کی سرپرستی کریں جوجوانون کے ،منشیات سے درررکھنے کے لیے کام کررہے ہیں تحصیل ناظم حاجی کلیم اللہ نے کہاکہ بدقسمتی سے چندایک مسائل کے باعث ہمارے نوجوان منشیات کی جانب جارہے ہیںجوہم سب کے لیے تشویش ناک بات ہے ان مسائل کواگرجلد ازجلد دورنہ کیاگیا توان کاانجام تباہ کن ہوگاانہوں نے تحصیل کی سطح پرباڈی بلڈنگ ایونٹ کرانے کابھی اعلان کیا