چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا کہنا ہےکہ موجودہ وفاقی حکومت صحت کارڈ کی فنڈنگ نہیں کر رہی ہے، جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔
مدر اینڈ چائلڈ ہاسپٹل میانوالی کے افتتاح کے بعد میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ ہیلتھ انشورنس صحت کارڈ ان کی حکومت کا بہترین اقدام تھا۔
عمران خان کا کہنا تھا کہ موجودہ حکومت اسے صرف اس لیے نظر انداز نہ کرے کہ یہ پی ٹی آئی کا کارنامہ ہے۔
انہوں نےکہا کہ موجودہ حکومت صحت کارڈ کی فنڈنگ نہیں کر رہی ہے، جس سے مسائل جنم لے رہے ہیں۔









