بانی: عبداللہ بٹ      ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

بانی: عبداللہ بٹ

ایڈیٹرانچیف : عاقل جمال بٹ

صادق خان مسلسل تیسری بار میئرلندن کےلیے لیبر پارٹی کے امیدوار نامزد

لندن :برطانیہ کی لیبر پارٹی نے پاکستانی نژاد سیاست دان صادق خان کو مسلسل تیسری بار لندن کے میئر کے عہدے کے لیے پارٹی امیدوار نامزد کر دیا ۔
لیبر پارٹی نے صادق خان کو 2024 کے میئر آف لندن کے الیکشن کےلیے امیدوار چن لیا۔
پاکستانی نژاد صادق خان پہلی بار 2016 میں لیبر پارٹی کیطرف سے میئر اف لندن کے امیدوار بنے اور الیکشن میں جیت گئے تھے جبکہ سنہ 2021 کے الیکشن میں دوسری بار بھی جیت کر میئر منتخب ہوگئے۔
خیال رہے کہ 2016 سے قبل صادق خان 11 سال تک ممبر پارلیمنٹ رہے اور اس دوران صادق خان برطانوی کابینہ میں ٹرانسپورٹ کے وزیر رہ چکے ہیں۔